کورونا کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کورونا کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اگر احتیاط نہ برتی گئی تو آئندہ دوہفتے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کمیٹی نے وزراء تعلیم کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس میں بند کمروں والے ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم کھلی جگہوں پر قائم کھانے پینے والے سٹال اور ڈھابوں پر پابندی نہیں ہو گی۔ وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے باعث شرح اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہےاور صرف احتیاطی تدابیر اختیارکر کے ہی اس وباء کے پھیلاؤ کا روکا جا سکتا ہے۔