موسم

  • موسم
  • Nov 28, 2020

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10 ڈگری جبکہ کالام منفی 09، گوپس منفی 06، استور، اسکردو منفی05، مالم جبہ، بگروٹ ،پاراچنار، ہنزہ منفی 03 ،دیر،گلگت،قلات اورکوئٹہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔