بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 28, 2020

دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعدادچھ کروڑ19لاکھ سے زیادہ ہو گئی

دنیابھرمیں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعدادچھ کروڑ19لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہےجن میں سے14لاکھ48ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
متاثرہ افرادمیں سے4کروڑ27لاکھ85ہزارسےزیادہ صحت یاب ہوچکےہیں ۔امریکہ میں صورتحال بدستورتشویشناک ہے۔ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1300 سے زیادہ ہلاک ہوئے۔ امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 71ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ 34لاکھ سے زیادہ متاثر ہو ئےہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں اس وقت 93لاکھ سےزیادہ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے جبکہ ایک لاکھ 36ہزار سے زیادہ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔