قومی

  • قومی
  • Nov 28, 2020

نائیجر:وزیر خارجہ کی صومالی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صومالی ہم منصب احمد عیسیٰ اود سے بھی نائیجرمیں ملاقات کی اوردو طرفہ تعلقات ،اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، اسلامی برادر ملک ہونے کے ناطے صومالیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے صومالی ہم منصب کو پاکستان کی ’انگیج افریقہ‘ پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا اورپاکستان کی طرف سے صومالیہ کی تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے صومالیہ کے لیے پاکستان کی مستقل معاونت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔