قومی

  • قومی
  • Nov 28, 2020

کراچی:صدر ڈاکٹر عارف علوی سےصنعتی کمیٹی کے وفد کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے مختلف فریقین کے درمیان رابطے ضروری ہیں۔ کراچی میں صنعتی کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے زور دیا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہاتھ ملائیں ۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی اور نئے پراجیکٹس پر عملدرآمد کیلئےصنعتکاروں کے درمیان ہم آہنگی اور قربت ضروری ہے ۔انہوں نے۔۔ کے الیکٹرک پر زور دیا کہ وہ صنعتی شعبے کو فعال بنانے کیلئے بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔صدر مملکت نے کہا کہ کراچی منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےمشاورتی کمیٹی کا قیام ضروری ہے ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کو ترقی دینے سے صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا۔