قومی

  • قومی
  • Nov 28, 2020

وزیرخارجہ کی یو اے ای کی وزیر سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اوراماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کے درمیان نائیجر میں ملاقات ہوئی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورکورونا وباءکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اگلے سال دبئی میں منعقد ہونیوالی "ایکسپو" میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی، تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا ۔فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر ان شکریہ ادا کیا ۔