قومی

  • قومی
  • Nov 29, 2020

کوہاٹ:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ میرٹ کا نظام اور شفافیت حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ ا نھو ں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نےبدقسمتی سے ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح دی لیکن وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں،ان کا مشن پاکستان کو خوشحال بنانا ہے۔
وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کوہاٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آئی تو معاشی چیلنجز درپیش تھے۔معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے صنعتوں اور کاروبار کیلئے خصوصی پیکج دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی۔کوہاٹ شاہراہ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا صورتحال میں پسماندہ اور غریب طبقے کیلئے خصوصی مالی پیکج دیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے ہر شہری کو 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔ایسا نظام بنائیں گے جس میں عوام فیصلے کریں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور پسماندہ طبقے کی بحالی ہے۔ احساس پروگرام اور صحت کارڈ عوامی فلاح کے منصوبے ہیں۔