قومی

  • قومی
  • Nov 28, 2020

15 مارچ کو ’اسلاموفوبیا کے مقابلے کا عالمی دن‘ قرار دیاجائے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلامو فوبیا کے عفریت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے۔ نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں شرمناک حرکات قابل قبول نہیں ہیں ۔ 15 مارچ کو ’اسلاموفوبیا کے مقابلے کا عالمی دن‘ قرار دیاجائے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ مودی حکومت منظم انداز میں بھارت کے اندر مسلمانوں پر اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے ۔ ایل او سی کی مسلسل خلاف وزری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جینیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وزیر خارجہ نے ’او۔آئی۔سی‘ اوراسلامی ملکوں پر زور دیاکہ وہ بھارت کو خطر ناک عزائم سے روکنے میں کردار ادا کریں ۔