ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Nov 29, 2020

پاکستان نے کہا ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت تنازع کے حل کےلئے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا ثبوت ہے

پاکستان نے کہا ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے Niamay اعلامیے میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت تنازع کے حل کےلئے او آئی سی کی مسلسل حمایت کا ثبوت ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے آج ایک بیان میں کہاکہ اعلامیے میں واضح طور پر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔