فٹ بال

  • فٹ بال
  • Dec 27, 2020

انگلش پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونا ئیٹڈ جبکہ ایورٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا دیا

انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونا ئیٹڈ جبکہ ایورٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہرا دیا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی نے نیو کیسل یونا ئیٹڈ یکطرفہ مقابلے کے بعد دو گول سے شکست دی۔سٹی نے 14ویں منٹ میں گول کر کے سبقت لی ۔55ویں منٹ میں فیرن ٹورس نے گول کر کے مانچسٹر سٹی کی برتری دگنا کی۔نیو کیسل یونائیٹڈ نے گول کرنے کے لئے متبادل کھلاڑی بھی میدان میں اتارے تاہم کامیابی حاصل نہ ہوئی اور میچ مانچسٹر سٹی کے حق میں رہا۔اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی پوائنٹس ٹیبل پر چار درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

شیفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم فاتح رہی۔ ریلگیشن کیٹگری میں پڑی شیفیلڈ یونائیٹڈ نے چوتھے نمبر کی ٹیم ایورٹن کو ٹف ٹائم دیا۔تاہم ایورٹن ایک گول سے فتح اپنے نام کرنے میں کامیابی رہی۔میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 80ویں منٹ میں کیا گیا۔اس کامیابی کے ساتھ ایورٹن پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔