فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jan 05, 2021

پرتگال فٹبال لیگ پریمئرا لیگا : پورٹیمونیس کی فیرنس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد2 گول سے شکست

پرتگال فٹبال لیگ پریمئرا لیگا میں پورٹیمونیس نے فیرنس کو دو گول سے شکست دی۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔
پورٹیماؤ میں کھیلے گئے میچ کےدونوں گول میزبان ٹیم کی طرف سے بیٹو نے کئے۔کھیل کا پہلا ہاف خاموشی سے گزرا۔70ویں منٹ میں بیٹو نے گول کرکے میزبان پورٹیمونینس کو سبقت دلائی۔اسٹاپیج ٹائم میں بیٹو نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
میلان نے میزبان’’ بینی وینتو‘‘ کو دو گول سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔میزبان ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کا پہلا گول فرینک کیسی نے 15ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا۔ 49ویں منٹ میں رافائل ۔لیآؤ کے گول نے میلان کو دو گول سے فتح دلائی۔