فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jan 07, 2021

اسپینش فٹبال لالیگا : بارسلونا کی ایتھلیٹک بلباؤ کو2۔3سے شکست

اسپینش فٹبال لالیگا میں لوئنل میسی کی بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو شکست دی۔
بلباؤ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے میزبان ٹیم کو دو کے مقابلےمیں تین گول سے زیر کیا۔ کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں اناکی ولیمز نے فٹبال کو جال میں پھینک کر ایتھلیٹک بلباؤ کو برتری دلائی۔14ویں منٹ میں بارسلونا کے پیڈری نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ لوئنل میسی نےفاتح ٹیم کی جانب سے38ویں منٹ میں دوسرااور62ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے دوسرا گول" اِیکر "نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا۔