فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jan 07, 2021

انگلش فٹبال کاراباؤ کپ : مانچسٹر سٹی نےمانچسٹر یونائیٹڈ کوہراکر لگاتار چوتھی مرتبہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انگلش فٹبال کاراباؤ کپ میں مانچسٹر سٹی نےمانچسٹر یونائیٹڈ کوہراکر لگاتار چوتھی مرتبہ فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹرسٹی نے دو۔صفر سے کامیابی سمیٹی۔ میچ کے دوران سٹی کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔ کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔50ویں منٹ میں جان سٹونز نے گول کرکے سٹی کو برتری دلائی۔83ویں منٹ میں فرنانڈنہونے دوسرا گول کرکےسٹی کو کامیابی دلائی۔فائنل 25اپریل کو کھیلا جائے گا جہاں پر مانچسٹرسٹی کا مقابلہ ٹوٹنہم ہاٹسپر سے ہوگا۔کامیابی کی صورت میں سٹی کی ٹیم لیورپول کا چار مرتبہ لیگ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کرسکتی ہے۔