فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jan 09, 2021

انگلش فٹبال کارا باؤ کپ : لیور پول نے آسٹن ولا کو4-1گول جبکہ وولور ہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کو1-0گول سے ہرا دیا

انگلش فٹبال کارا باؤ کپ میں لیور پول نے آسٹن ولا جبکہ وولور ہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کو ہرا دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول نے میزبان آسٹن ولا کو ایک کے مقابلے چار گول سے بآسانی شکست دے کرایف اے کپ کے چوتھے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ٹریننگ کیمپ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے آسٹن ولا کے فرسٹ ٹیم پلیئرز کی جگہ سات انڈر 23جبکہ تین انڈر 18کھلاڑی دستیاب ہو سکے۔جس کا لیورپول نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور تین گول کے فرق سے مات دی۔لیور پول کی جانب سے’’ سادیو مانے‘‘ نے دو جبکہ محمد صلاح اور جارجینیو نے ایک ایک گول کیا۔

وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان وولورہیمپٹن نے کرسٹل پیلس کیخلاف ایک گول سے کامیابی سمیٹی۔حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول وولوز کے ایڈاما۔تراورے نے 35ویں منٹ میں کیا۔