کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 12, 2021

پاکستان, جنوبی افریقہ وویمنز کرکٹ سیریز

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ڈربن روانہ ہو گئی ہے۔
کپتان جویریہ خان کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی کے راستے جنوبی افریقہ پہنچے گی۔روانگی سے قبل ٹیم کی سترہ کھلاڑیوں سمیت 24 رکنی اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی کئے گئے جو کہ منفی آئے۔ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔سیریز کا آغاز 20جنوری کو ایک روزہ میچ سے ہوگا۔