پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھاۓ رہنے کا امکان ۔ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔
اور اب تک کے ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت،لہہ منفی تیرہ،اسکردو منفی گیارہ،گوپس ،استورمنفی دس ،اننت ناگ منفی نو،سری نگر منفی سات،بگروٹ، کالام ،گلگت منفی چھ،ہنزہ،پلوامہ اوربارہ مولہ میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔