مائیک پنس کا 25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار
نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔25ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر کو عہدے سے قبل ازوقت ہٹایا جا سکتا ہے۔ نائب صدر مائیک پنس نے سپیکر نینسی پلوسی کو ایک خط میں لکھاہے کہ امریکی صدرکو25ویں آئینی ترمیم سےہٹانےسےغلط روایات جنم لیں گی۔ انھوں نے لکھا کہ اب جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت پر صرف آٹھ دن رہ گئے ہیں، ڈیموکریٹس میری کابینہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ میں انھیں 25ویں ترمیم کے تحت عہدے سے ہٹا دوں۔ مائیک پنس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتےکہ 25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سےمطابقت رکھتی ہے اور ایسا عمل قوم یا ملک کے مفاد میں ہے ۔