پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بہتری ہونی چاہیےتھی۔انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔