قومی

  • قومی
  • Jan 13, 2021

تر ک وزیرخارجہ کوہلال پاکستان سے نوازا گیا

ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کو ملک کےاعلیٰ سول اعزاز ہلال پاکستان سے نوازا گیاہے۔ اعزاز دینے کی پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سول اعزاز ہلال پاکستان ترک وزیرخارجہ کو عطا کیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
میولوت چاوش اوغلو کو دیا جانے والا اعزاز پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور خطے میں امن و سلامتی کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔