ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jan 13, 2021

وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ترکی سیاسی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتےہوئے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زوردیاہے ۔اسلام آبادمیں ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاؤش اولو سے ملاقات میں وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپرترکی کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیاکہ بھارتی اقدامات امن وسلامتی کےلئے بڑا خطرہ ہیں ۔علاقائی صورتحال کا ذکرکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل کوبے حد اہم سمجھتاہے ۔تمام افغان فریق تشدد میں کمی کےذریعے جنگ بندی کےلئے کام کریں تاکہ مسئلے کاجامع سیاسی حل نکالاجاسکے ۔وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ کوششوں کی اہمیت پرزور دیتےہوئے کہاکہ ہمیں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس سے متعلق مسلمانوں کےنظریات کوفروغ دیناہوگا ۔ملاقات میں تجارت ،سرمایہ کاری ،دفاع ،تعلیم اورثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔دونوں ملکوں نے اعلی سطح وفود کے تبادلوں کےذریعےپاکستان ترکی سٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے پر اتفاق کیا ۔