بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 14, 2021

ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی ہے۔واشنگٹن میں امریکی ایوان نمائندگان کی بڑی اکثریت نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے حق میں ووٹ دیا ۔433 ارکان میں سے 232ارکان نے مواخذے کے حق میں جبکہ 197 نے مواخذے کے خلاف ووٹ دیا، 4ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے 10ارکان بھی مواخذے کے حق میں ووٹ دینے والوں میں شامل ہیں ۔ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد صدر ٹرمپ امریکی سینیٹ میں مواخذے کا سامنا کرینگے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2بار مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدرہیں ۔ ان پر شہریوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات ہیں۔