بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 14, 2021

ترکی, کورونا وائرس ویکسین

ترکی میں آج سے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔ترکی کے وزیر صحت نے ویکسین لگوانے کے بعد کہا کہ تمام اکاسی صوبوں میں ویکسین پہنچا دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور 50 سال کے وہ افراد جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں انہیں ویکسین دی جائے گی۔ وزیر صحت نے کہا کہ 50 ملین ویکسین کے آرڈرز دیئے گئے ہیں جبکہ مزید ویکسین کے حصول کیلئے روس اور امریکی کمپنیوں سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ ترکی میں اب تک 23 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 23 ہزار 325 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔