بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 14, 2021

چین میں پھر سے کووڈ 19 کے کیسز سامنے آنے لگے

پچھلے آٹھ مہینوں میں چین میں کورونا کے باعث پہلی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں پھر سے کووڈ 19 کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں طبی حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 40 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ دیگر 50 افراد بھی متاثر ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دس جنوری کو پہلا کیس سامنے آنے کے بعد بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کئے گئے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔