تفریح

  • تفریح
  • Jan 15, 2021

امریکہ سے سفرطے کرکے کبوتر آسٹریلیاپہنچ گیا : کبوتر کو امریکہ میں جوبائیڈن کی جیت کی مناسبت سے ''جو'' کا نا م دیا گیاہے

امریکہ سے تیرہ ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے آسٹریلیا پہنچے والا کبوتر ان دنوں خبرو ں کی زینت بنا ہوا ہے۔ آسٹریلیا میں بائیو سیکیور قوانین کے تحت ملک میں پرندوں کی درآمد پر پابندی ہے ۔
امریکی کبوتر کو امریکہ میں جوبائیڈن کی جیت کی مناسبت سے اب ''جو ''کا نا م دیا گیاہے۔سوشل میڈیا پر ''جو'' کی آسٹریلیا آمد کے حوالےسے بتایا جار ہا ہےکہ گزشتہ برس 29اکتوبر کو ایک کبوتر پرواز کے مقابلوں میں ''جو'' نے اتنا لمبا فاصلہ طے کیا اور آسٹریلیا پہنچا۔سوشل میڈیا پر ہش ٹیگ '' جو سیف ریٹرن '' کے ساتھ امریکہ واپسی کی مانگ کی جا رہی ہے ۔
آسٹریلیا کے قائم مقام وزیراعظم میچل مک کارمک نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں کبوتر ''جو'' کو غیر قانونی انٹری پر سرکاری کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے تاہم اس کبوتر کو واپس امریکہ بھیجنے کا خیال ظاہر کیاگیاہے۔ .