قومی

  • قومی
  • Jan 20, 2021

بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے2750 کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچنے کے لئے کیا گیا۔یہ میزائل زمین سے زمین پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تجربے کے موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ اور چیئرمین نیس کام سمیت سائنسدان اور انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہوں نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔