وانا میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب
وزیر اعظم عمران خان نےقبائلی اضلاع میں تھری جی اور فور جی موبائل فون سروس کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔