وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں عمائدین سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وسائل کے غلط استعمال کی وجہ سے ملک کے پیچھے رہ جانیوالے علاقوں کی ترقی پر توجہ نہیں دی جاسکی بدعنوان قیادت کی وجہ سے ملک کا پیسہ ان کے محلوں کی تعمیر پر خرچ ہوا۔ جنوبی وزیرستان میں مولاخان سرائے میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج چوروں کا سارا ٹولہ سڑکوں پر ہے۔