وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ نئےامریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملکر کام کرنے کےخواہشمند ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ معاشی وتجارتی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورعلاقائی امن وسلامتی کے فروغ کیلئے بھی تعاون چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ صحت عامہ میں بہتری اور انسداد بدعنوانی کیلئے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔