بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 21, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی 17ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیے

امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی 17ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیے ۔ان صدارتی حکم ناموں میں متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کیے گئے ہیں۔جو بائیڈن کے زیادہ تر حکم نامے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے سے متعلق ہیں۔ کورونا کے خاتمے، نوجوان امیگرینٹس کا تحفظ، نسلی امتیاز کا خاتمہ، سرحد پر دیوار بنائے جانے کے عمل کو روکنے، معیشت کی بحالی سمیت دیگر احکامات ان ایگزیکٹو آرڈر میں شامل ہیں۔ صدر جوبائیڈن کیلئے سب سے بڑا چیلنج کورونا وائرس کا خاتمہ ہے، اسی لئے حلف اٹھاتے ہی انہوں نے سب سے پہلے احکامات اس وبا پر قابو پانے سے متعلق ہیں۔ اس مقصد کیلئے جیفری ڈی کو اپنا کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا جو کہ اب براہ راست امریکی صدر کو اس وبا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔