قومی

  • قومی
  • Jan 21, 2021

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پرسرینگر میں ہڑتال

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں گاؤ کدل قتل عام کی 31ویں برسی پر سرینگر کے علاقے گاؤ کدل اور اسکے ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے جبکہ دیگرآزادی پسندتنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔گاؤ کدل اور اسکے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔قابض انتظامیہ نے لوگوں کو بیگناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوںمیں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔
بھارتی فوج نے 21جنوری 1990کو سرینگر کے علاقے گاؤکدل میں پر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید کر دیاتھا۔