قومی

  • قومی
  • Jan 21, 2021

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہربرقرار

ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر برقرار ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں54افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر11ہزار157ہوگئی ہےجبکہ دوہزار 324افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران2ہزار363افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ43ہزار 744ٹیسٹ کئے گئے۔۔اب تک وائرس سے متاثرہ 4لاکھ80ہزار 696 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔