قومی

  • قومی
  • Jan 22, 2021

قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکراسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی ،سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی، سینیٹر کلثوم پروین ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ ،سینیٹر سراج الحق کی والدہ اور دیگر وفات پانے والوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔سید نوید قمر اور شکور شاد نے کہا کہ مرحوم رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد شاہ جیلانی نفیس انسان تھے ۔ انہوں نے ایوان میں قانونی سازی سمیت اہم امور میں نمایاں کرداراداکیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔