قومی

  • قومی
  • Jan 22, 2021

جنرل اسمبلی نے مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے پاکستان کی پیش کردہ قرار داد کومنظور کرلیا, منیر اکرم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ’’مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے قیام امن اور رواداری کے ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کی قرار داد کو منظور کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے ایک ویڈٖیو بیان میں کہا کہ مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے امن اور رواداری کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی قرار داد کو منظو ر کیا گیا ۔ پاکستان کو سعودی عرب سمیت دیگر او آئی سی رکن ممالک کی حمایت حا صل تھی۔
انہوں نے کہا اس قرار داد کو اپنانا وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لئے شروع کی جانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔یہ قرارداد بعض ممالک میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات ، علامتوں اور مقدس شخصیات پر حملوں کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔
منیر اکرم نےکہا اس قرارداد میں مذہبی مقامات کے خلاف ، خصوصا ہندوستان میں جاری تشدد ، تباہی ، نقصان کے تمام اقدامات یا دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کسی بھی مذہبی مقام کو ختم کرنے یا زبردستی تبدیل کرنے کی کسی بھی حرکت کی مذمت کی گئی ہے۔