بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 21, 2021

کابل میں مختلف مقامات پربم دھماکے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پربم دھماکوں میں خاتون سمیت 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پہلا دھماکا" دارالامن "روڈ پر ہوا ۔دوسرا دھماکا" کارتہ۔ پروان "میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔ تیسرے دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں مزید دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوںواقعات کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔