قومی

  • قومی
  • Feb 23, 2021

سینیٹ انتخابات

تین مارچ کو ہونے والے ایوان بالاکےانتخابات کیلئے الیکشن ٹریبونلز میں کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں نمٹانےکا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ نظرثانی شدہ فہرست کل جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار جمعرات تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
کراچی میں الیکشن ٹریبونل نےپی ٹی آئی امیدوارفیصل ووڈا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ریٹرننگ افسر نےپرویزرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔