قومی

  • قومی
  • Feb 23, 2021

ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کی ہے ،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ہمیشہ صاف اور شفاف الیکشن کیلئے جدوجہد کی ہے ،این اے 75سیالکوٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل اگرچہ قانونی طور پر لازمی نہیں، میں پھر بھی پی ٹی آئی امیدوار سے کہوں گا کہ 20پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دی جائے کیونکہ اپوزیشن اس ضمنی انتخاب کے بارے میں واویلا کررہی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کے قائل ہیں،سینٹ انتخابات میں بھی اوپن بیلٹ کے ذریعے شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں۔