قومی

  • قومی
  • Feb 23, 2021

نون لیگ نے کھربوں روپے کی کرپشن کی ہے، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ہمیشہ جھوٹ ، تشدد اور چھانگا مانگا کی سیاست کو فروغ دیاہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ انتخابی عمل میں اصلاحات کے حامی رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ نون لیگ نے کھربوں روپے کی کرپشن کی ہے ۔ اب کرپشن کی یہ رقم سینیٹ انتخابات میں استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے آج سیخ پا ہیں ۔ تحریک انصاف ہمیشہ سے شفاف انتخابی عمل اور سینیٹ میں اوپن بیلٹ کی حامی رہی ہے۔ سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرنے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔