میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر حسن عرف سجنا مارا گیا۔ حسن عرف سجنا کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادر گروپ سے تھاجو میر علی میں چار خواتین ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ ،سیکورٹی فورسز اور پرامن شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ۔آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔