کرکٹ

  • کرکٹ
  • Feb 24, 2021

کرس گیل کی وطن روانگی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
کرس گیل کی جگہ جنوبی افریقہ کے بلے بازفاف ڈو پلیسی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
روانگی سے قبل انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ وہ فی الحال وطن واپس جارہے ہیں لیکن لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل مرحلے میں اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کیلئے واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا افسوس ہے کہ وہ لیگ کوادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جارہے ہیں لیکن ابھی اس لیگ میں بہت کرکٹ باقی ہے ۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ وہ 15 سال بعد پاکستان آئے اور ارادہ تھا کہ اپنی کارکردگی سے لیگ میں چھا جاتے اور عوام کو بھرپور تفریح فراہم کرتے۔