بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 05, 2021

بنگلہ دیش میں مسافرکشتی اور کارگو شپ میں تصادم

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں دریا میں مسافر کشتی کارگو شپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
مسافر کشتی ڈھاکا سے 20 کلومیٹر دور نارائن گنج ضلع سے روانہ ہوئی تھی جو ملک بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد 50 کے قریب مسافر وں کو آبائی علاقوں میں لے جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق اب تک 21 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔