کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 06, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔سنچورین میں پہلا میچ پاکستان نے 3وکٹوں سے جیتا جبکہ جوہانسبرگ میں ہونے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 17رنز سے کامیابی حاصل کی۔سیریز کے تمام میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔
آل راؤنڈر شاداب خان اپنے بائیں پاؤں میں انجری کے باعث دورۂ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے باہر ہوگئے ہیں۔شاداب خان جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے ان فٹ ہوگئے تھے۔شاداب خان کا ایکسرے کرایا گیا، جس میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔