بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 05, 2021

دنیا بھر میں کورونا سے28لاکھ68ہزار سے زائد اموات : وائرس سے 13کروڑ20لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28لاکھ68ہزار سے تجاوز کر گئی۔ وائرس سے 13کروڑ 20لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے اب تک 5 لاکھ 68ہزارسے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد تین کروڑ 14لاکھ سے زیادہ ہے۔برازیل میں ایک کروڑتیس لاکھ کے قریب متاثرہ افراد میں سےتین لاکھ31ہزارلقمہ اجل بن گئے۔
بھارت میں پہلی مرتبہ ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ کئی ریاستوں میں حالات انتہائی سنگین ہیں۔ حکام نے مہاراشٹرمیں ویک اینڈاور رات کا کرفیونافذکر دیا ہے۔ رات کے کرفیو کا نفاذ آ ج سے ہو رہا ہے جو اپریل کے آخر تک جا ری رہے گا۔کئی بھارتی کرکٹرز اور فلم سٹار بھی کورونا کی زد میں آگئے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کےپیش نظر بنگلہ دیش کی حکومت نے آج ہفتے کا کرفیو لگا دیا ہے۔ ملک کے تمام کاروباری مراکز بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ہر قسم کی پروازوں اور ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی نافذ رہے گی۔