امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں دوبارہ شروع ہو رہے ہے۔ فریقین کے درمیان یہ بات چیت یورپی یونین کے توسط سے ہو رہی ہے۔ ایران نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے تک واشنگٹن سے براہ راست بات چیت سے انکار کر رکھا ہے۔ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنا چاہتا ہے۔