انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشیں اور سیلاب
انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں150 سے زائدافراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے۔انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ 130 سے زائدافراد ہلاک جبکہ 70 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بھی بے گھر ہوگئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔