قومی

  • قومی
  • Apr 07, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ورچوئل کانفرنس سے خطاب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ڈی ایٹ کا فورم صنعتی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہاہے۔اس فورم کو مزید پراثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی ایٹ کی 19ویں کونسل آف منسٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ڈی ایٹ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی ترقی میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی ایک بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور اسے روزگار فراہم کرنا وقت کا بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث بیروزگاری میں اضافہ ہواہے۔نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئےان کے تصورات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔حکومت اس ضمن میں نوجوانوں کے استعداد کار بڑھانے اورڈی ایٹ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔