قومی

  • قومی
  • Apr 08, 2021

دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حصول میں یو این ڈی پی کی معاونت قابلِ تحسین ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حصول میں، یو این ڈی پی کی معاونت قابلِ تحسین ہے ۔ اسلام آباد میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی ۔ کانی وگنا راجہ سے ورچوئل ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے توقع ظاہر کی کہ یو این ڈی پی، پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک اپنے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھائے گی۔
اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔