بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 09, 2021

ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولینا میں فائرنگ

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور ساؤتھ کیرولینا میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سات افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ساؤتھ کیرولینا کے شہر راک ہل میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے نے خود کشی کرلی جو کہ سابق فٹ بال پلیئر ہے۔ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔