بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 09, 2021

کویتی وزیراعظم کی یمن بحران کے سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کے اقدام کی تعریف

کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لئے سعودی عرب کے اقدام کو سراہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کویت سٹی میں یمن کے وزیر خارجہ عواد بن مبارک سے ملاقات میں کیا۔کویت کے وزیراعظم نے یمن کے وزیر خارجہ کو یمن کے بحران کے جامع سیاسی حل کے لئے تمام کوششوں میں کویت کی حمایت کا یقین دلایا۔