بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 10, 2021

برطانوی شہزادہ فلپ99سال کی عمر میں انتقال کر گئے

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر اور ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ ننانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع لندن میں شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ بکنگھم پیلس نے دی۔پرنس فلپ کا ملکہ الزبتھ دوم کے ساتھ ازدواجی رشتہ سات عشروں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرنس فلپ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایک مخلص دوست کهو دیا،دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ برطانیہ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ایک دانشمند رہنما سے محروم ہوگیا۔۔ ٹویٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا آنجہانی پرنس فلپ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ پاکستان برطانیہ تعلقات کیلئے شہزادہ فلپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔