موسم

  • موسم
  • Apr 14, 2021

بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور 45، دادو، موہنجوداڑو 44، پڈعیدن ،روہری ،لاڑکانہ،مٹھی ا ور شہیدبے نظیر آباد میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخرمیں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :-
اسلام آباد32، لاہور37،کراچی36، پشاور34، کوئٹہ 31، گلگت24، مظفرآباد32، مری21،چترال24،دیر 25،مالم جبہ14،فیصل آباد36، ملتان36، سرگودھا35، سری نگر18، جموں34، لہہ9، راولاکوٹ23، اننت ناگ13، پلوامہ 13،شوپیاں9اور بارہمولہ میں12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔